کیا آپ شرارتی ہیں اگر اس کا جواب ہاں میں ہے تو آپ بڑے شرارتی ہیں اور اگر نہ ہے تو شرارتیں کریں تا وقتیکے آپ بڑے ہو جائیں اور اپنے بچوں کو بتا سکیں کہ شرارتیں کرنا بری بات ہے
عورتیں خوش نصیب ہوتیں ہیں کہ انکی بیوی نہیں ہوتی
کچھ لوگ نجیب طرفین اور کچھ عجیب طرفین ہوتے ہیں
اگر آپ بقر عید مناتے ہیں تو گاے ذبح کریں اور اگر بکرا عید مناتے ہیں تو بکرا - ویسے آپ نے کبھی دمبہ یا بھیڑ عید منائی ہے
شجرہ ضرور بنائیں - تا کہ آپ ثابت کر سکیں کے آپ آدم کی اولاد ہیں ورنہ .... - اس کی تشریح خطرناک ہو سکتی ہے سمجھ تو آپ گئے ہونگے
دماغ کے کیڑے کے بارے میں آپ نے ضرور سنا ہوگا اور اسکا مطلب بھی سمجھتے ہونگے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کے اپنا دماغ صاف رکھیں تا کہ کیڑے پرورش نہ پا سکیں
دوستی ،شراب اور بیوی جتنی پرانی ہوں .... نہیں جناب آپ غلط سمجھے اصل بات یوں ہے کہ پرانی چیزوں سے جان چھڑائیں ورنہ کبا ڑیا بھی دام نہ دے گا اور آپ مجبوراً دقیانوسی روایت دوہراتے رہیں گے
جب آپ کسی انسان کو خاموش دیکھیں تو جان لیں کہ وہ شادی شدہ ہے
نکاح کے بعد چھوہارے اس لئے بانٹتے ہیں کہ دل کو تقویت ملے اور ہارٹ فیل نہ ہو جاے
شادی وہ سانحہ ہے جسمیں اپنے ہی مل کے مارتے ہیں اور رونے نہیں دیتے
یاد ماضی عذاب نہیں اقرارقاضی عذاب ہے جو تمام عمر جھیلنا پڑتا ہے
جب انسان کی زندگی پوری ھوجاتی ہے تو وہ شادی کرلیتا ہے بقول شاعر "نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا" ک
خوش خوراکی کا متضاد بد خوراکی اور بد ہضمی کا الٹ ہضمی ہونا چاہیے اگر آپ متفق ہیں تو ترویج اردو کے لیں کوشاں ہو جائیں
خدا ہمکو ایسی لگائی نہ دے کہ اسکے سوا کچھ دکھائی نہ دے
صدقہ ہر بلا ٹال دیتا ہے سواۓ اسکے جس سے آپکی شادی ہوئی ہے
جب بچھ چھو ٹا ہوتا ہے تو سب کہتے ہیں کہ یہ باپ پۓ گیا ہے ، ماں پے گیا ہے اور جب وہی بچہ بڑا ہوتا ہے تو یہ سوال ہوتا ہے کہ "یہ کس پے گیا ہے"ہ
لوگ پھولوں کی مانند ہوتے ہیں - کچھ گلاب کے اور کچھ گوبھی کے
امر الہی کی تکمیل کائنات کا ذرّہ ذرّہ کرتا ہے اور امر بیوی کی تکمیل شوہر کا رواں رواں
اگر آپکو یہ پوسٹ اچھی لگی تو کمینٹ دیں اور اگر اچھی نہ لگی تو الله پوچھے گا
- جینیس -