کچھ لوگ سیدھے سادے ، کچھ عالم فاضل اور کچھ دانا و باشعور ہوتے ہیں- راقم کا ان تمام لوگوں سے کوئی علاقہ نہیں- ویسے تو آپ بھی عقلمند، زیشعور دکھتے ہیں اور پڑھے لکھے بھی! خیر بات ہو رہی ہے کچھ اپنے بارے میں تو جناب آپ مجھے نہیں جانتے اور نہ ہی میں آپکو - وجہ تحریر یہی ہے کہ آپ راقم کو جان پائیں - اطلا عرض ہے کہ فدوی شادی شدہ ہے- آه میرا درد، دکھ، رنج، الم اور غم سب آپ پر منکشف ہو چکا
یہ تحاریر نہ تو کوئی سند ہیں اور نہ ہی کوئی علمی خزانہ بلکہ متفرق خیالات کو صفحہ قرطاس پر بکھیرا ہے جس سے کسی کا بھلا نہ تو مقصود ہے نہ ہی یہ میرا مذاق ہے- اگر کوئی بات آپکو اچھی لگے تو براہ کرم بتائیے گا نہیں کہ لوگوں کی آرا آپکے بارے میں تبدیل ہونے کا قوی احتمال ہے
حقیقی معنوں میں راقم ابھی طفل مکتب ہے لہٰذا قلم کی گرفت، انداز تحریر، الفاظ کا چناؤ اور بامعنی بات .... چہ معنی دارد - اپنے جوابات، خیالات اور احساسات کا اظہار ضرور کیجئے گا کہ اصلاحات کی ضرورت بدرجہ اتم ہے بصورت دیگر آپکو اپنا ہم پلہ، ہم نوالہ و ہم پیالہ متصور کیا جاوے گا - شکریہ
bohot aaaala
ReplyDelete